اہم خبریں

مہنگائی عروج پر ،ملکی حالات واقعی خراب ہیں، لو گوں کو خوار کیے بغیر آٹا فراہم کیا جائے، ڈاکٹر یاسمین راشد

لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور سابق وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ مہنگائی عروج پر ،ملکی حالات واقعی خراب ہیں، لو گوں کو خوار کیے بغیر آٹا فراہم کیا جائے ۔ آج پی ٹی آئی رہنما محمود الرشید کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ مہنگائی عروج پر ہے ،پاکستان کے حالات واقعی خراب ہیں، آٹے کے حصول کیلئے لوگ خوار ہو رہے ہیں، تذلیل کیے بغیر لوگوں کی مدد کریں ۔ انہوں نے ملکی سیاسی صورتحال پر کہا کہ جب رات کو عدالت کھلی ، حکومت ہٹا دی گئی، آج وہی بنچ ہے وہی لوگ ہیں ہم کہتے ہیں کہ اسمبلیوں کے الیکشن کروائیں، آپ جتنی مرضی رکاوٹیں ڈالیں لوگ آجائیں گے، لوگوں کے ووٹ سے آپ گھر جائیں گے ۔

متعلقہ خبریں