اہم خبریں

بھارتی خاتون نے لمبے ترین بالوں کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا

نیو دہلی (اے بی این نیوز)بھارتی خاتون نے دنیا میں سب سے لمبے بالوں کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق رینو دھریال نامی خاتون نے سب سے لمبے بال رکھنے کا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔

رینو دھریال کے سیاہ اور گھنے بالوں کی لمبائی 8 فٹ 10 انچ ریکارڈ کی گئی ہے۔


رینو کے ریکارڈ ساز بالوں کی تصدیق اپریل میں بھارت کی ریاست اتراکھنڈ کے شہر ہلدوانی میں کی گئی۔

اس سے قبل یہ ریکارڈ یوکرین کی عالیہ ناسیراوا کے پاس تھا جن کے بالوں کی لمبائی8 فٹ 5.3 انچ تھی۔

اس حوالے سے رینو نے کہا کہ میں 2015 سے مسلسل اپنے بال بڑھا رہی ہوں، بھارتی ثقافت میں لمبے بالوں کو انتہائی خوبصورتی کی علامت سمجھا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں: آزاد کشمیر میں دو تہائی اکثریت سے حکومت بنائیں گے ،رانا ثناء اللہ

متعلقہ خبریں