مری (اے بی این نیوز) یوم آزادی کے موقع پر امن و امان برقرار رکھنے کے لیے مری میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔
مری میں جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 آج سے 16 اگست 2026 تک نافذ العمل رہے گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق مال روڈ اور جی پی او چوک میں صرف فیملیز کو آنے کی اجازت ہوگی، جبکہ امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے دیگر سرگرمیوں پر پابندی عائد رہے گی۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق یومِ آزادی کے موقع پر شہریوں اور سیاحوں کی حفاظت اور امن و امان برقرار رکھنے کے لیے حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں:ڈالر، درہم سستے، یورو، پاؤنڈ اور سعودی ریال مہنگے، آج کے تازہ کرنسی ریٹس جاری















