کراچی (اے بی این نیوز) انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ یورو اور برطانوی پاؤنڈ مہنگے ہوگئے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 1 پیسہ سستا ہوگیا، جس کے بعد امریکی کرنسی 277.71 روپے سے کم ہوکر 277.70 روپے پر بند ہوئی۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں کمی ہوئی۔ امریکی ڈالر 50 پیسے سستا ہوکر 279.67 روپے پر آگیا۔
اوپن مارکیٹ میں یورو 8 پیسے اضافے کے بعد 323.98 روپے جبکہ برطانوی پاؤنڈ 6 پیسے مہنگا ہوکر 378.11 روپے پر پہنچ گیا۔
اسی طرح یو اے ای درہم کی قیمت میں 1 پیسے کی کمی ہوئی اور یہ 76.48 روپے پر آگیا، جبکہ سعودی ریال 4 پیسے اضافے کے بعد 74.71 روپے پر پہنچ گیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان
ادھر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا اختتام منفی زون میں ہوا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس 119 پوائنٹس کمی کے بعد 181,310 پوائنٹس پر بند ہوا۔
کاروباری دن کے دوران ہنڈریڈ انڈیکس 182,347 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچا، تاہم بعد ازاں منافع کے حصول کے رجحان کے باعث انڈیکس 180,820 پوائنٹس کی سطح تک گر گیا۔
اسٹاک مارکیٹ میں دن بھر اتار چڑھاؤ کا رجحان برقرار رہا۔ ابتدائی تیزی کے بعد مارکیٹ میں منافع کے حصول کا رجحان دیکھا گیا اور کاروبار کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس منفی زون میں بند ہوا۔
مزید پڑھیں:پی ٹی آئی قیادت کا اہم فیصلہ، رہنماؤں اور کارکنوں کے لیے بڑی خوشخبری















