لاہور (اے بی این نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے 14 اگست کو مینارِ پاکستان پر جلسے کے انعقاد کے لیے ضلعی انتظامیہ سے باضابطہ اجازت طلب کرلی۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے مینارِ پاکستان پر جلسے کی اجازت کے لیے ڈپٹی کمشنر لاہور کو درخواست جمع کروادی گئی ہے۔ درخواست صدر لاہور پاکستان تحریک انصاف میاں اکرم عثمان کی جانب سے جمع کرائی گئی۔
درخواست میں 14 اگست کو شام 4 بج کر 30 منٹ سے رات 12 بج کر 30 منٹ تک جلسے کے انعقاد کی اجازت مانگی گئی ہے۔
دوسری جانب ڈپٹی کمشنر لاہور نے پی ٹی آئی کی درخواست پر پیش رفت کے لیے 11 اگست 2026 کو پارٹی نمائندوں کو طلب کرلیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر لاہور کی جانب سے 14 اگست کو مینارِ پاکستان پر جلسے کے حوالے سے اہم اجلاس بھی طلب کیا گیا ہے، جس میں جلسے کی اجازت سمیت دیگر امور پر غور کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں:معروف امریکی اداکار بین جونز انتقال کرگئے، شوبز انڈسٹری سوگوار















