لاہور (ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت کو صوبائی کابینہ کمیٹی بنانے کے لیے خط لکھ دیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے مشاورتی اجلاس 20 اگست کو طلب کر لیا گیا ہے۔ بلدیاتی انتخابات پر الیکشن کمیشن اور پنجاب حکومت کے درمیان مشاورت ہوگی۔
مشاورتی اجلاس 20 اگست کو اسلام آباد میں ہوگا، الیکشن کمیشن کے مشاورتی اجلاس میں پنجاب کابینہ کمیٹی شرکت کرے گی۔
الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت کو کابینہ کمیٹی بنانے کی ہدایت کردی۔ بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کے اعلان کے حوالے سے اہم مشاورت 20 اگست کو ہوگی۔
مزید پڑھیں:یوم آزادی کے موقع پر مری سے متعلق بڑا حکومتی اعلان















