اسلام آباد (اے بی این نیوز) اگست 2026 پاکستانی عوام کے لیے تعطیلات کے حوالے سے اہم ثابت ہونے والا ہے، جہاں 14 اگست کی سرکاری تعطیل سمیت مجموعی طور پر 12 چھٹیوں کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات پاکستان نے ربیع الاول 1448 ہجری کے چاند کی رویت سے متعلق پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ یکم ربیع الاول 15 اگست بروز ہفتہ ہونے کا امکان ہے، جبکہ 12 ربیع الاول 26 اگست بروز بدھ ہونے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 13 اگست کی شام ربیع الاول کا چاند نظر آنے کے امکانات نہیں ہیں۔ تاہم ربیع الاول کے آغاز اور چاند کی رویت کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔
دوسری جانب حکومتِ پاکستان نے سال 2026 کے لیے سرکاری، بینک اور اختیاری تعطیلات کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر رکھا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر 25 اگست بروز منگل سرکاری تعطیل ہوگی۔
اگست میں 3 روزہ چھٹیوں کا موقع
کیلنڈر کے مطابق 14 اگست بروز جمعہ یومِ آزادی کی سرکاری تعطیل ہوگی، جس کے بعد 15 اور 16 اگست ہفتہ اور اتوار کی معمول کی ہفتہ وار تعطیلات ہوں گی۔
اس طرح پاکستانی عوام کو اگست میں مسلسل تین روزہ تعطیلات میسر آنے کا امکان ہے۔
مجموعی طور پر اگست 2026 میں دو وفاقی سرکاری تعطیلات اور 10 ہفتہ وار چھٹیوں کی صورت میں 12 تعطیلات ملنے کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔
تاہم ربیع الاول اور عید میلاد النبی ﷺ سے متعلق تاریخ کا حتمی فیصلہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اعلان کے بعد ہی ہوگا۔
مزید پڑھیں:نیتن یاہو کا بڑا فیصلہ، ٹرمپ کا امن منصوبہ مسترد















