اہم خبریں

نیتن یاہو کا بڑا فیصلہ، ٹرمپ کا امن منصوبہ مسترد

نیتن یاہو کا بڑا فیصلہ، ٹرمپ کا امن منصوبہ مسترد

تل ابیب (اے بی این نیوز) اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے غزہ سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بورڈ آف پیس کے 15 نکاتی امن منصوبے کو مسترد کرتے ہوئے اسرائیلی فوج کے غزہ سے انخلا کے لیے نئی شرط عائد کردی۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق نیتن یاہو نے غزہ پیس بورڈ کی جانب سے پیش کردہ 15 نکاتی دستاویز مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اسرائیلی فوج غزہ سے اس وقت تک کسی قسم کا انخلا نہیں کرے گی جب تک حماس کو حقیقی طور پر غیر مسلح نہیں کردیا جاتا۔

اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اسرائیل حماس کی محض ظاہری یا عارضی کمزوری نہیں بلکہ اس کی حقیقی عسکری صلاحیتوں کا مکمل خاتمہ چاہتا ہے۔

نیتن یاہو نے بتایا کہ اس معاملے پر امریکا کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔ ان کے مطابق امریکی حکام کی جانب سے پیش کی گئی بعض تجاویز اسرائیل کے لیے قابل قبول ہیں، تاہم کچھ تجاویز ایسی ہیں جنہیں اسرائیل قبول نہیں کرسکتا۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ کے لیے 15 نکاتی امن منصوبہ پیش کیا تھا۔ ٹرمپ کے مطابق منصوبے کا مقصد غزہ میں جنگ بندی کے بعد خطے کو معاشی استحکام اور تعمیرِ نو کی جانب لے جانا ہے۔

تاہم نیتن یاہو کے حالیہ مؤقف کے بعد غزہ میں جنگ بندی، اسرائیلی فوج کے انخلا اور حماس کو غیر مسلح کرنے سے متعلق امریکا اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات میں اختلافات نمایاں ہوگئے ہیں۔
مزید پڑھیں‌:ایرانی صدر کی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای سے اہم ملاقات، بڑا فیصلہ متوقع

متعلقہ خبریں