اہم خبریں

پاکستان میں آج پیٹرول اور ڈیزل کے تازہ ترین نرخ

اسلام آباد (اے بی این نیوز) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی گئی، اوگرا نے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 20 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 327 روپے 62 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 50 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 380 روپے 86 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔

مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 1 روپے 50 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 289 روپے 95 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

اوگرا کے اعدادوشمار کے مطابق ڈیزل پر لیوی 81 پیسے بڑھا کر 74 روپے 28 پیسے فی لیٹر کردی گئی ہے، جبکہ پیٹرول پر لیوی 80 روپے فی لیٹر برقرار ہے۔
مزید پڑھیں: ورلڈ کپ 2027، میزبان ممالک کے درمیان ٹی20 سیریز کا اعلان

متعلقہ خبریں