ونڈہوک (اے بی این نیوز) 2027 آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ کے تینوں میزبان ممالک جنوبی افریقہ، زمبابوے اور نمیبیا رواں ماہ تاریخی ٹی20 انٹرنیشنل سہ فریقی سیریز میں ایکشن میں ہوں گے۔
تینوں ٹیموں کے درمیان سہ فریقی سیریز کا آغاز 28 اگست کو نمیبیا کے دارالحکومت ونڈہوک سے ہوگا۔ سیریز کو آئندہ سال ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ سے قبل افریقی کرکٹ کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
سہ فریقی سیریز آئندہ سال شروع ہونے والے افریقہ کپ کی بنیاد رکھنے میں بھی اہم کردار ادا کرے گی۔ افریقہ کرکٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین تاوینگوا موکولہانی کے مطابق جنوبی افریقہ، زمبابوے اور نمیبیا کو باقاعدگی سے مسابقتی بین الاقوامی کرکٹ میں اکٹھا لانا براعظم افریقہ میں کرکٹ کے فروغ کے بڑے منصوبے کی بنیاد ہے۔
The seven-match T20I tri-series is a precursor to a proposed Africa T20 Cup, which is being discussed from 2027 onwards https://t.co/vMuqCvLdlv
— Cricinfo (@cricinfo) August 7, 2026
ان کا کہنا تھا کہ وژن 2027 کے تحت افریقہ کپ کا آغاز کرنا اور وقت کے ساتھ اسے افریقی کرکٹ کے سب سے بڑے بین الاقوامی ٹورنامنٹ کے طور پر ترقی دینا مقصد ہے۔
کرکٹ ساؤتھ افریقہ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر فولیٹسی موسیکی نے کہا کہ تینوں ممالک کی وائٹ بال سیریز نہ صرف پڑوسی ممالک میں کرکٹ کو مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار ہے بلکہ آئندہ سال ہونے والے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے جوش و خروش میں بھی اضافہ کرے گی۔
کرکٹ نمیبیا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جوہان مولر نے سیریز کے انعقاد پر جنوبی افریقہ اور زمبابوے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ سیریز افریقی براعظم میں کرکٹ کے فروغ کے لیے مضبوط شراکت داری اور مشترکہ وژن کی عکاس ہے۔
2027 آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ اکتوبر اور نومبر میں جنوبی افریقہ، زمبابوے اور نمیبیا میں کھیلا جائے گا۔ حال ہی میں تینوں ممالک کے 12 وینیوز کو میگا ایونٹ کی میزبانی کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔
جنوبی افریقہ اور زمبابوے اس سے قبل 2003 کے ورلڈ کپ کی میزبانی کرچکے ہیں، تاہم نمیبیا پہلی مرتبہ آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ کی میزبانی کرے گا۔ نمیبیا نے رواں سال آئی سی سی مینز انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے میچز کی میزبانی بھی کی تھی۔
2027 کا ورلڈ کپ 24 سال بعد ایک مرتبہ پھر افریقی براعظم میں کرکٹ کے سب سے بڑے عالمی ایونٹ کی واپسی کا موقع ہوگا، جبکہ تینوں میزبان ممالک کی ٹی20 سہ فریقی سیریز کو میگا ایونٹ کی تیاریوں کے سلسلے کی اہم کڑی قرار دیا جا رہا ہے۔�
مزید پڑھیں:بھارتی وزیراعلیٰ جوزف وجے کی اہلیہ سے طلاق کا معاملہ سامنے آگیا















