اہم خبریں

گھوٹکی ،پولیس وین پر ڈاکوؤں کی فائرنگ، جوابی کارروائی میں 2ڈاکو ہلاک

گھوٹکی (نیوز ڈیسک)گھوٹکی پولیس وین پر ڈاکوؤں کی اندھا دھند فائرنگ، جوابی کارروائی 2ڈاکو ہلاک جبکہ دو فرار اسلحہ برآمد۔تفصیلات کے مطابق اوباڑو کے علاقے کھمبڑا تھانے کی حدود میں پولیس کے معمول کا گشت کے دوران ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ کی جوابی فائرنگ پر میں 2 نامعلوم ڈاکو ہلاک ہوگئے جبکہ ڈاکوؤں کے 2 ساتھی فرار ہوگئے ہیں،ہلاک والے ڈاکوؤں کی شناخت نہ ہوسکی ، لاشوں کو اوباڑو اسپتال منتقل کردیا گیا ، ڈاکوؤں سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔ فرار ہونے والے ڈاکوؤں کے لیے سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے ۔

متعلقہ خبریں