کراچی ( اے بی این نیوز )متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ جسے خریدنا ہے محبت کی زبان میں بات کرے۔کہ ایم کیو ایم مزید مضبوط ہوئی ہے، ہمارا صرف ایک مطالبہ ہے کہ ہمیں زیادہ یا کم نہیں ٹھیک گنا جائے۔ حکمران طبقہ کو متنبہ کررہے ہیں یہ شہر آپ کو پالتا ہے، اسے ٹھیک نہ گنا تو فیصلہ کرنے میں آزاد ہوں گے۔لیاقت آباد ٹنکی گراؤنڈ میں دعوت افطار سےخالد مقبول صدیقی نے خطاب کیا، اس موقع پر اراکین رابطہ کمیٹی بھی موجود تھے۔شرکاء سے خطاب میں خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کوئی گولی، بم، بندوق سے شہر کی رائے تبدیل نہیں کرسکتا۔خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کوئی گولی، بم، بندوق سے شہر کی رائے کو تبدیل نہیں کرسکتا، جسے خریدنا ہے محبت کی زبان میں بات کرے۔انہوں نے کہا کہ 2018 کے انتخابات میں اصل مینڈیٹ کو تسلیم نہیں کیا گیا، بدمعاشی، دھونس اور دھاندلی برداشت نہیں کریں گے۔















