اہم خبریں

حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کر دی،بجلی 2 روپے 80 پیسے فی یونٹ مہنگی

اسلام آباد(اے بی این نیوز    )آ مہنگائی کے ستائے عوام پر مزید بوجھ ڈال دیا گیا۔پاور ڈویژن نے بجلی 2روپے 80پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق گھریلو اور زرعی صارفین کو حاصل استثنی بھی ختم، گھریلو اورزرعی صارفین کو 2.80روپے فی یونٹ اضافی اداکرنا ہونگے،کمرشل،صنعتی،جنرل سروسز اور بلک بجلی صارفین پر بھی اضافی نرخ لاگو کردئیے گئے،یکم جولائی سے 31اکتوبر تک 300یونٹ ماہانہ استعمال کرنے گھریلو صارفین پر اضافے کا اطلاق نہیں ہوگا،یکم جولائی سے 31اکتوبر تک زرعی صارفین پر بھی 2.80روپے فی یونٹ کا اطلاق نہیں ہوگا۔نوٹیفکیشن کےمطابق اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر بھی ہوگا۔ یوں حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کر دی۔

متعلقہ خبریں