اسلام آباد ( اے بی این نیوز )سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ ناجائز اور نااہل حکومت غیر قانونی طریقے سے سپریم کورٹ پر اثر انداز ہو رہی ہے، حکومت چیف جسٹس پر غیر قانونی دباو ڈالنا چاہتی ہے، حکومت الیکشن سے فرار حاصل کرنے کیلئے غیر قانونی حربے استعمال کرنے کی کوشیش کر رہی ہے۔وکلاء اور سول سوسائٹی کو ان ناجائیز اقدامات پر بھرپور ایکشن لینا چاہئیے۔















