اہم خبریں

دنیا بھر میں مقیم پاکستانی پاسپورٹ کے حصول کیلئے خوار

اسلام آباد( اے بی این نیوز    )دنیا بھر میں مقیم پاکستانی پاسپورٹ کے حصول کیلئے خوار ہورہے ہیں،پاسپورٹس کا بیک لاگ 3 لاکھ سے بھی تجاوز کر گیا،دئیے گئے وقت میں پاسپورٹ کا حصول ناممکن ہوگیاارجنٹ فیس وصول کرنے کے باوجود محکمہ شہریوں کو مقررہ دنوں میں پاسپورٹ فراہم کرنے میں ناکام پاسپورٹس میں تاخیر سے بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کے اقامے و ویزے ختم ہورہے ہیں،نارمل، ارجنٹ پاسپورٹ کے ساتھ ایگزیکٹیو پاسپورٹ بھی تاخیر سے مل رہے ہیںشہری 5 ماہ قبل جمع کرائے گئے پاسپورٹس کے ابھی تک انتظار میں، پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کے مطابق پاسپورٹ کی درخواستوں کی تعداد پیداواری صلاحیت سے بہت زیادہ تھی۔ پچھلے تین ماہ سے پاسپورٹ درخواستوں کی تعدادسات لاکھ ماہانہ ہوئی۔ پاسپورٹ کے بیک لاگ کو 3 لاکھ سے کم کرنے کے لئے کوشش کی جارہی ہے۔

متعلقہ خبریں