اہم خبریں

وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری بورڈ چوہدری سالک حسین سے وزیراعظم کے معاون خصوصی جواد سہراب ملک کی ملاقات

اسلام آباد(اے بی این نیوز    )وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری بورڈ چوہدری سالک حسین سے وزیراعظم کے معاون خصوصی جواد سہراب ملک نے ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے اور ممکنہ کاروباری افراد کے ہاتھ تھامنے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جواد سہراب ملک نے پاکستان میں مقامی اور غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری(ایف ڈی آئی) کو راغب کرنے، کاروباری سہولیات کی فراہمی اور فروغ میں سرمایہ کاری کاایک اہم ادارے کے طور پر کردار کو سراہتے ہوئے مقامی کاروباری برادری اور کاروباری گھرانوں کو درپیش خدشات پر روشنی ڈالی۔ وفاقی وزیر سرمایہ کاری نے کاروباری طریقہ کار میں آسانیوں اور ملک میں عالمی مسابقت کو بڑھانے کے لیے “کاروبار کرنے میں آسانی” جیسے اقدامات کے ذریعے کاروباری برادری کے مسائل کو حل کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔ فریقین نے خطے میں کاروباری مسابقت کے مسائل کے حل کرنے اور ملک میں کاروباری و تجارتی سرگرمیوں کو بڑھانے کے عزم کے ساتھ ملک میں مسابقتی اور فروغ پزیر کاروباری ماحول کے لیے سرمایہ کار دوست پالیسیوں کے ذریعے معیشت کے مزید پائیدار شعبوں میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع تلاش کرنے پر بھی اتفاق کیا۔

متعلقہ خبریں