لاہور ( اے بی این نیوز )پنجاب کے مختلف شہروں میں شدیدبارش،گلیاں ،شاہراہیں،تالاب بن گئیں، ہزاروں ایکڑپرکھڑی فصلیں بری طرح متاثر،کسانوں کی مشکلات بڑھ گئیں،،جلالپور بھٹیاں میں 6 گھنٹے سے مسلسل موسلادھار بارش،،نارنگ منڈی میں گھر کی چھت گرنے سے تین افراد شدید زخمی ہو گئے، گوجرانوالہ میں جگہ جگہ پانی جمع ہو گیا، سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں،، بڑی بڑی گاڑیاں اورموٹرسائیکلیں پانی میں بند ہو گئیں۔















