اسلام آباد (اے بی این نیوز )پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی نہ کیے جانے پر شہری مایوس، حکومت نے اوگرا کی سفارش کے باوجود عوام کو ریلیف نہ دیا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بجائے لیوی بڑھا دی، ڈیزل پر پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی 5روپے فی لیٹر بڑھا دی گئی،صارفین کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار،،، مٹی کے تیل اورلائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں دس دس روپے کمی کردی گئی۔















