بھارت سے دوستی کیلئے جنرل (ر) باجوہ نے مجھ پر دباؤ ڈالا،سابق وزیر اعظم عمران خان

لاہور(اے بی این نیوز )چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ میرے گھر پر میری غیر موجودگی میں جو حملہ کیا گیا اس کا کوئی جواز نہیں تھا، گھر کے حملے کے حوالے سے کیس تیار کر لیا ہے جلد ہی فائل کر دیا جائے گا، نگران حکومت کو نیوٹرل کا کردار ادا کرنا چاہیے تھا جو وہ نہیں کر رہے، محسن رضا نقوی، آئی جی پنجاب، سی سی پی او لاہور جرائم پیشہ افراد ہیں۔لاہور میں صحافیوں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے پہلے سوموٹو کے ذریعے اسمبلی بحال کی تو سوموٹو ٹھیک تھا اب سپریم کورٹ سوموٹو کے ذریعے الیکشن چاہ رہی ہے تو اب یہ لوگ سوموٹو کے پیچھے پڑ گئے ہیں، اگر 90 روز میں الیکشن نہ ہوئے تو ملک میں آئین نام کی کوئی چیز باقی نہیں رہے گی۔