اہم خبریں

عدلیہ کے خلاف سازش لندن سے ہو رہی ہے،پرویز الہٰی

لاہور( اے بی این نیوز   )سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی سے مختلف سیاسی رہنماؤں نے ملاقات کی جن میں سابق صوبائی وزراء میاں محمود الرشید، راجہ محمد بشارت اور سابق ایم پی اے عبداللہ یوسف شامل تھے۔چودھری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ نواز شریف کے مطالبے سے بلی تھیلے سے باہر آ چکی ہے، ثابت ہو گیا کہ سپریم کورٹ کے خلاف سازش کی ڈوریاں لندن سے ہلائی جا رہی ہیں، سپریم کورٹ کا حکم ماننے سے انکار کیا گیا تو شہباز شریف توہین عدالت کے جرم میں نااہل ہوں گے اور جیل جائیں گے، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات بھی آئی ایم ایف کو شہباز شریف اور اسحاق ڈار کی گارنٹی دینے کو تیار نہیں۔سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور تحریک انصاف کے صدر نے مزید کہا ہے کہ آئی ایم ایف اور عالمی برادری جان چکے ہیں کہ شہباز شریف کی حکومت کمزور بیساکھیوں پر کھڑی ہے جس کا کوئی مستقبل نہیں، عالمی برادری تحریک انصاف کو چند ماہ بعد برسراقتدار آنے والی پارٹی کے طور پر دیکھ رہی ہے، امریکہ میں بھی عمران خان کی غیر معمولی مقبولیت اور دوبارہ وزیراعظم بننے کی باتیں ہو رہی ہیں۔

متعلقہ خبریں