اسلام آباد(نیوزڈیسک)حکومت نے آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا۔ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رہیں گی۔ مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت میں 10 روپے کمی کی گئی ہے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی فی لیٹر قیمت میں بھی 10 روپے کمی کی گئی ہے۔جمعہ کو وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ویڈیو بیان میں کہاکہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رہیں گی۔اسحاق ڈار نے کہا کہ مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت میں 10 روپے کمی کی گئی ہے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی فی لیٹر قیمت میں بھی 10 روپے کمی کی گئی ہے۔اسحاق ڈار نے کہا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی موجودہ قیمتیں 15 اپریل تک برقرار رہیں گی۔















