لاہور(اے بی این نیوز)پنجاب بھر کے سکول 24 اگست کو موسم گرما کی تعطیلات کے بعد کھل جائیں گے، وزیر تعلیم پنجاب نے متعلقہ حکام کو سکول کھولنے سے قبل صفائی، سیکیورٹی اور دیگر انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔ انہوں نے کہا کہ تمام سکولوں میں کلاس رومز،واش رومز، کھیل کے میدان اور دیگر مقامات کی صفائی یقینی بنائیں، سکولوں میں صاف اور محفوظ پینے کے پانی کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
رانا سکندر حیات نے کہا کہ سکولوں میں پانی کی ٹینکیوں اور چھتوں کی صفائی اور جراثیم کشی کی جائے، مون سون کے پیش نظر سکولوں میں نکاسی آب کے نظام کو چیک کیا جائے، سکولوں میں ڈینگی سے بچاؤ کے ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کی جائے۔ سکولوں میں مچھروں کی افزائش کے ممکنہ مقامات ختم کیے جائیں، زیر تعمیر یا مرمتی کام والے علاقوں کو طلبہ سے محفوظ رکھنے کیلئے رکاوٹیں لگائی جائیں، سکولوں میں پنکھے، لائٹس، سوئچز، ساکٹس اور بجلی کی وائرنگ چیک کرنے کی ہدایت کردی گئی۔
وزیر تعلیم پنجاب تمام سرکاری و نجی سکولوں میں سیکیورٹی ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے، سکول کھلنے سے قبل سی سی ٹی وی کیمروں اور دیگر سیکیورٹی آلات کو فعال کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا سکولز کو دوبارہ کھولنے سے قبل سربراہان حتمی معائنہ کریں، غفلت، تاخیر یا ہدایات پر عمل نہ کرنے پر ایکشن ہوگا۔
مزید پڑھیں۔صدرِ مملکت کی مختلف ہائیکورٹس میں ایڈیشنل ججز کی تقرری کی منظوری















