اہم خبریں

نیشنل چیمپئنز کپ کا آغاز آج ملتان میں ہوگا

ملتان(اے بی این نیوز)نیشنل چیمپئنز کپ کا آغاز آج سے ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں ہوگا۔

ٹورنامنٹ کے پہلے روز پاکستان گرینز اور پاکستان وائٹس مدمقابل ہوں گے، میچ دوپہر 3 بجے شروع ہوگا، پاکستان گرینز کی کپتانی شاداب خان جبکہ پاکستان پاکستان وائٹس کی قیادت صائم ایوب کریں گے۔

پاکستان گرینز کی جانب سے فخر زمان، نسیم شاہ، فہیم اشرف، مہران ممتاز اور سمیر منہاس ایکشن میں دکھائی دیں گے، جبکہ پاکستان وائٹس کی طرف سے حارث رؤف، حسن نواز، خوشدل شاہ، وسیم جونیئر، عثمان خان اور شاہنواز دھانی کھیلیں گے۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر سلمان بٹ اور سابق پاکستان ویمنز کرکٹر ایمن انور ٹورنامنٹ میں کمنٹری کریں گے، کمنٹری ٹیم میں طارق سعید، علی یونس اور راجہ اسد بھی شامل ہیں۔

نیشنل چیمپئنز کپ کے میچز کے دوران ملتان سٹیڈیم میں شائقین کا داخلہ فری ہوگا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز نیشنل چیمپئنز کپ کی ٹرافی کی رونمائی بھی کر دی گئی، چاروں ٹیموں کے کپتانوں نے ٹرافی کی رونمائی کی اور تصاویر بھی بنوائیں۔

مزید پڑھیں۔پنجاب میں سکول کب کھلیں گے،وزیر تعلیم نے اہم اعلان کر دیا

متعلقہ خبریں