اہم خبریں

لاہور ہائی کورٹ نے بیکریز کو رات ایک بجے تک کام کرنے کی اجازت دے دی

لاہور( اے بی این نیوز   ) لاہور ہائی کورٹ نے بیکریز کو رات ایک بجے تک کام کرنے کی اجازت دے دی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سموگ کے تدارک سے متعلق کیس کی سماعت کی جس میں عدالت نے انڈرپاسز کے بجائے سڑکوں کی ری ماڈلنگ سے متعلق رپورٹ طلب کر لی۔دورانِ سماعت عدالت نے بیکریز کو رات ایک بجے تک کام کرنے کی اجازت دے دی اور ساتھ ہی ماحولیاتی سفیر مقرر کرنے کا حکم بھی دیا ہے، عدالت نے کہا کہ واٹراینڈانوائرمنٹل کمیشن آئندہ سماعت پر ماحولیاتی سفیر کے لیے نام تجویز کرے۔عدالت نے کہا کہ سڑکوں کی ری ماڈلنگ کے بجائے انڈر پاسز بنائے جا رہے ہیں، مسائل پھر بھی حل نہیں ہو رہے بلکہ بڑھ رہے ہیں، ٹریفک پولیس کی استعداد بڑھانے کی ضرورت ہے، ان کے پاس کیمرے اور دیگر آلات ہونے چاہئیں۔

متعلقہ خبریں