اہم خبریں

عمران خان کو جیل میں کتابیں فراہم کردی گئیں

راولپنڈی(اے بی این نیوز)بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جیل میں کتابیں فراہم کردی گئیں۔ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل کے مطابق 8 کتابیں اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے ہمیں موصول ہوئیں، بانی پی ٹی آئی کو یہ کتابیں فراہم کرنے کی ہداہت کی گئی تھی۔

ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل نے بتایا کہ 8 کتابیں ہم نے جیل میں بانی پی ٹی آئی کو فراہم کردی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے 4 کتابیں یہ کہہ کر واپس کردیں کہ وہ پہلےہی یہ پڑھ چکے ہیں۔

مزید پڑھیں۔میٹرو بس سروس بندش بارے بڑی خبر سامنے آگئی

متعلقہ خبریں