اہم خبریں

میٹرو بس سروس بندش بارے بڑی خبر سامنے آگئی

لاہور(اے بی این نیوز) لاہور میٹرو بس سروس بند ہونے کا خطرہ ٹل گیا، آپریٹر کمپنی ویڈا اور پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے درمیان سروس بحال رکھنے پر اتفاق ہوگیا۔

جنرل منیجر آپریشنز ماس ٹرانزٹ اتھارٹی عزیرشاہ کے مطابق ویڈا کے مطالبات پر سنجیدگی سے غور کیا جا رہا ہے اورمعاملات طے کرنے کے لیے مذاکرات جاری ہیں۔

عزیر شاہ نے کہا کہ میٹرو بس سروس بحال رہے گی اور وپڈا کے مالی ودیگر مطالبات پربات چیت جاری ہے، ویڈا اور ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے درمیان آج دوبارہ مذاکرات ہوں گے، جن میں کمپنی کے مطالبات کے حل پر پیشرفت متوقع ہے۔

مزید پڑھیں۔نیشنل چیمپئنز کپ کا آغاز آج ملتان میں ہوگا

متعلقہ خبریں