اہم خبریں

وزیراعظم کے مشیر و صوبائی صدر پی ایم ایل این انجینئر امیرمقام سے صوبائی رہنما عظمت خان کی ملاقات

پشاور(اے بی این نیوز    )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی رہنما عظمت خان نے گزشتہ روز وزیراعظم کے مشیر و صوبائی صدر پی ایم ایل این انجینئر امیرمقام سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران تحصیل متھرامیں ضمنی الیکشن سمیت آٹا کی تقسیم کے مسائل اور پی کے چھیاسٹھ میں نئے فیڈر کی تکمیل پر تفصیلی گفتگو ہوئی ۔ اس موقع پر وزیر اعظم کے مشیر انجینئر امیرمقام نے یقین دلایا کہ تحصیل متھرا میں ٹا کی ترسیل اور نئے فیڈر کی تکمیل اور شغالی بالا وپایان میں گیس کنکش سمیت تمام مسائل کے حل کے لیے مکمل تعان کریں گے۔ عظمت خان نے پی کے چھیاسٹھ کی پارٹی تنظیم اور عوام کی طرف سے فوری نوٹس لینے پرامیرمقام کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ خبریں