اسلام آباد(اے بی این نیوز )چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے وقفہ سوالات کے دوران وزراء کی عدم موجودگی کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ وزیراعظم کوخط لکھیں گے۔ ایوان کی کارروائی کے دوران وزراء کو یہاں موجود ہونا چاہئے۔ جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران سینیٹر ڈاکٹر آصف کرمانی نے اس جانب توجہ دلائی کہ یہاں پروزراء موجود نہیں ہیں، ایوان بالا کا تقدس اوراحترام لازم ہے، وزراء کو یہاں موجود ہونا چاہئے جس پروزیر مملکت برائے قانون شہادت اعوان نے کہا کہ تمام وزراء اپنی وزارتوں میں کام کررہے ہیں اورکچھ وزراء وزیراعظم کے ساتھ کے پی کے کے دورے پر ہیں۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ وزراء کو ایوان میں آنا چاہئے اس حوالے سے وہ وزیراعظم کوخط لکھیں گے۔















