اہم خبریں

پاکستان سپورٹس کے حوالے سے محفوظ ملک بنتا جارہا ہے، وہاب ریاض

بہاولپور(نیوزڈیسک)قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر اور وزیراعلیٰ پنجاب سیّد محسن نقوی کے مشیر برائے سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز وہاب ریاض نے کہا ہے کہ پاکستان سپورٹس کے حوالے سے محفوظ ملک بنتا جارہا ہے۔بہاولپور میں وہاب ریاض نے ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ شہر میں قائم مفت آٹا ڈسٹری بیوشن پوائنٹس کا دورہ کیا۔ جبکہ مفت آٹے کی تقسیم کی صورتحال پر اظہار اطمینان کیا۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان سپورٹس کے حوالے سے محفوظ ملک بنتا جارہا ہے، انٹرنیشنل سطح پر پاکستان کے لیے کرکٹ کے دروازے کھلنا شروع ہوگئے ہیں۔ انگلینڈ کے بعد اب آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں بھی پاکستان کھیلنے کے لیے آرہی ہیں۔ انٹرنیشنل ٹیموں کو پاکستان میں سیکیورٹی سے متعلق مکمل بریف کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ سپورٹس کی ترقی کیلئے اس علاقے میں کئی منصوبے چل رہے ہیں، کرکٹ کے لیے سہولیات پر کام جاری ہے، علاقے میں اکیڈمی بننی چاہیے۔سیاست سے متعلق صحافی کے سوال پر وہاب ریاض نے قہقہہ لگاتے ہوئے جواب دیا کہ سیاست میں ہوں تو منسٹر لگا ہوں۔

متعلقہ خبریں