اہم خبریں

محسن نقوی کا دورہ ایران، آبنائے ہرمز کے معاملے پر بڑا فیصلہ متوقع

محسن نقوی کا دورہ ایران، آبنائے ہرمز کے معاملے پر بڑا فیصلہ متوقع

اسلام آباد( اے بی این نیوز)‌وزیر داخلہ محسن نقوی ایران کے دورے پر روانہ ہوگئے، جہاں وہ ایرانی اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔

ذرائع کے مطابق محسن نقوی کی ایرانی حکام سے ملاقاتوں میں آبنائے ہرمز سے متعلق صورتحال پر تفصیلی بات چیت ہوگی، جبکہ دیگر اہم معاملات بھی زیرِ بحث آئیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان، ایران اور امریکا کے درمیان جاری مذاکرات میں اہم کردار ادا کر رہا ہے اور محسن نقوی کے دورہ ایران کے دوران بھی خطے کی موجودہ صورتحال اور سفارتی معاملات پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔

محسن نقوی کے دورے کو خطے میں جاری کشیدگی اور آبنائے ہرمز سے متعلق صورتحال کے تناظر میں اہم قرار دیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں‌:عمران خان کو جیل میں کتابیں فراہم کردی گئیں

متعلقہ خبریں