اہم خبریں

پشاور یونیورسٹی کیمپس میں قتل کا دوسرا واقعہ، سکیورٹی گارڈنے فائرنگ کر کے سپروائزر کو قتل کر دیا

پشاور ( اے بی این نیوز  )پشاور یونیورسٹی کیمپس میں سکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے ہاسٹل سپروائزر جاں بحق ہوگیا۔ ڈی ایس پی کیمپس فضل ربی خان کے مطابق پشاور یونیورسٹی میں معمول کے مطابق سپروائزر ثقلین بنگش سکیورٹی انتظامات چیک کر رہے تھے، انٹرنیشنل ہاسٹل میں ڈیوٹی پر مامور نجی سکیورٹی کمپنی کے سکیورٹی گارڈ مسعود سے گیٹ کھولنے کے دوران پستول گر کر فائر ہوگیا جس کے نتیجے میں سپروائزر زخمی ہوگیا۔پشاور یونیورسٹی کیمپس پولیس کے مطابق سکیورٹی سپروائزر ثقلین بنگش پر ہاسٹل کے سکیورٹی گارڈ نے فائرنگ کی جس کے بعد انہیں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گئے۔واقعے کے بعد سکیورٹی گارڈ موقع سے فرار ہوگیا۔

متعلقہ خبریں