اہم خبریں

پیٹرول اور ڈیزل مہنگے، نئی قیمتوں کا اعلان سامنے آگیا

پیٹرول اور ڈیزل مہنگے، نئی قیمتوں کا اعلان سامنے آگیا

اسلام آباد (اے بی این نیوز) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا، جس کے تحت پیٹرول اور ڈیزل دونوں مہنگے کردیئے گئے ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 34 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 334 روپے 54 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل 5 روپے 27 پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 395 روپے 69 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
پیٹرول اور ڈیزل مہنگے، نئی قیمتوں کا اعلان سامنے آگیا
حکومت کی جانب سے جاری نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے کے بعد ہوگا۔

یوں نئی قیمتوں کے نفاذ کے بعد پیٹرول اور ڈیزل استعمال کرنے والے صارفین کو اضافی رقم ادا کرنا ہوگی۔
مزید پڑھیں‌:نواب جنگیز مری کی رکنیت بحال، الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن جاری

متعلقہ خبریں