کوئٹہ (اے بی این نیوز) بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 9 کوہلو سے مسلم لیگ (ن) کے رہنما نواب جنگیز مری کی رکنیت بحال کردی گئی، جس کے بعد الیکشن کمیشن نے بھی بحالی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن ٹریبونل نے حلقے کے چار پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ انتخابات کا حکم دیا تھا، جس کے خلاف نواب جنگیز مری نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا۔
سپریم کورٹ نے الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے نواب جنگیز مری کو حلقہ پی بی 9 کوہلو سے رکن بلوچستان اسمبلی کے طور پر بحال کردیا۔ عدالت کے فیصلے کے بعد چار پولنگ اسٹیشنز پر 27 اگست کو ہونے والی دوبارہ پولنگ کا شیڈول بھی منسوخ ہوگیا۔
الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں نواب جنگیز مری کی اسمبلی رکنیت بحال کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔
نواب جنگیز مری کی جانب سے کیس کی پیروی کرنے والے وکیل امان اللہ کنرانی کے مطابق نواب جنگیز مری اس نشست پر تیسری مرتبہ بحال ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں:بھارتی اسٹار رشبھ پانت نے بڑا ریکارڈ توڑ دیا، ٹیسٹ کرکٹ میں تاریخ رقم















