اہم خبریں

محکمہ ریلوے کا ٹرینوں کی بحالی کا فیصلہ، نیا شیڈول سامنے آگیا

محکمہ ریلوے کا ٹرینوں کی بحالی کا فیصلہ، نیا شیڈول سامنے آگیا

ملتان (اے بی این نیوز) ریلوے مسافروں کے لیے بڑی خوشخبری ہے کہ عوام کے مطالبے پر محکمہ ریلوے نے مزید دو ٹرینیں بحال کرنے کا اعلان کردیا۔

محکمہ ریلوے کے مطابق ملتان اور سرگودھا کے درمیان چلنے والی ساندل ایکسپریس 21 اگست سے دوبارہ بحال کردی جائے گی۔

ساندل ایکسپریس ملتان سے صبح 6 بج کر 30 منٹ پر روانہ ہوگی اور دوپہر 1 بج کر 30 منٹ پر سرگودھا پہنچے گی۔ ٹرین اپنے سفر کے دوران خانیوال، شورکوٹ، جھنگ صدر اور شاہین آباد سے گزرے گی۔
ساندل ایکسپریس ٹرین شیڈول

دوسری جانب لاہور سے لالہ موسیٰ سفر کرنے والے مسافروں کے لیے بھی اہم خبر سامنے آگئی ہے۔ ریلوے کی روایتی اور معروف بابو مسافر ٹرین کو بھی دوبارہ بحال کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کے مطابق بابو مسافر ٹرین 20 اگست سے دوبارہ چلائی جائے گی۔ یہ ٹرین کورونا وبا کے دوران بند کردی گئی تھی۔

وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا ہے کہ مسافروں کے مسلسل مطالبے اور عوامی ضرورت کے پیش نظر بابو مسافر ٹرین بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

حنیف عباسی نے مزید کہا کہ رواں سال مزید بند ٹرینیں بھی بحال کی جائیں گی، جبکہ پاکستان ریلوے کو مزید فعال بنانے اور مسافروں کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔

یوں ساندل ایکسپریس اور بابو مسافر ٹرین کی بحالی سے مختلف شہروں کے درمیان سفر کرنے والے مسافروں کو سفری سہولت میسر آئے گی۔
مزید پڑھیں‌:انگلینڈ کے خلاف پہلا ٹیسٹ، بابر اعظم باہر، نئے کپتان کا نام سامنے آگیا

متعلقہ خبریں