اہم خبریں

ایف آئی اے میں نوکریوں کا سنہری موقع، نئی آسامیوں کا اعلان

ایف آئی اے میں نوکریوں کا سنہری موقع، نئی آسامیوں کا اعلان

اسلام آباد (اے بی این نیوز) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) میں گریڈ 17 اور 16 کی 34 آسامیوں پر بھرتیوں کے لیے اشتہار جاری کر دیا گیا ہے۔

فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) نے ایف آئی اے میں بھرتیوں کا عمل شروع کر دیا ہے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل (گریڈ 17) کی 12 آسامیوں پر بھرتیاں کی جائیں گی، جس کے لیے ایل ایل بی اور دو سال کا قانونی تجربہ لازمی قرار دیا گیا ہے، عمر کی حد 22 سے 30 سال مقرر کی گئی ہے، جب کہ 5 سال کی عمومی رعایت ہوگی۔

ایف پی ایس سی کے مطابق ایف آئی اے میں سپرنٹنڈنٹ گریڈ 16 کی 22 آسامیوں پر بھرتیاں کی جائیں گی، جس کے لیے 16 سالہ ماسٹرز یا 14 سالہ بیچلرز جن میں 2 سال کا متعلقہ تجربہ ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے، عمر کی حد 20 سے 28 سال مقرر کی گئی ہے، جب کہ عام طور پر 5 سال کی چھوٹ ہوگی۔

اشتہار کے مطابق افسران کو پاکستان میں کہیں بھی تعینات کیا جا سکتا ہے۔ دونوں عہدے عارضی ہیں لیکن ان کے مستقل ہونے کا امکان ہے۔ درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 اگست 2026 ہے۔

مزید تفصیلات کےلئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں۔

https://www.fpsc.gov.pk/uploads/content/1786536972642_consolidated_Advertisement_No._3-2026.pdf

مزید پڑھیں‌:پیٹرول اور ڈیزل مہنگے، نئی قیمتوں کا اعلان سامنے آگیا

متعلقہ خبریں