اہم خبریں

نوازشریف تھوڑی سی بہادری عمران خان کو ادھار دیدیں، مریم نواز

لاہور(اے بی این نیوز   )مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ شیر بے گناہ بھی ہو تو بیٹی کا ہاتھ تھام کر لندن سے پاکستان آکر گرفتاری دیتا ہے۔انہوں نے مزید لکھا کہ قوم لیڈر اور گیڈر کا فرق جان گئی ہے ، باہر نکلو بزدل آدمی! مریم نواز نے والد کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف تھوڑی سی بہادری عمران خان کو ادھار دیدیں۔پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق وزیراعظم عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کے معاملے پر بیان میں کہا کہ شیر بے گناہ بھی ہو تو بیٹی کا ہاتھ تھام کر لندن سے پاکستان آکر گرفتاری دیتا ہے اور گیڈر چور ہو تو گرفتاری سے ڈر کے دوسروں کی بیٹیوں کو ڈھال بنا کر چھپ جاتا ہے۔

متعلقہ خبریں