حکومتی تاش کے پتے بکھرنا شروع،چیئرمین نیب کا استعفی پہلی کڑی ہے، شیخ رشید

اسلام آ باد (اے بی این نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ صدرعارف علوی نے حق ادا کردیا ،صدر کو چاہیے کہ وزیراعظم شہبازشریف کواعتماد کا ووٹ لینے کا کہیں،حکومتی تاش کے پتے بکھرنا شروع؛ چیئرمین نیب کا استعفی پہلی کڑی ہے ۔سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے اسلام آباد کچہری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے گھر پر پولیس نے ڈاکا ڈالا، قیمتی اشیا پولیس نے چوری کیں، آبپارہ پولیس منشیات فروشی کے لیے مشہور ہے، فون کے پاسورڈ پولیس کو دیدیے ہیں۔ 23 فروری کو مری جاں گا، امید ہے لائسنس شدہ اسلحہ اور گھڑیاں واپس مل جائیں گی، صدرعارف علوی نے اپنا حق ادا کردیاہے، ملک میں انتخابات نہیں ہونے تو خانہ جنگی ہوگی۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے کہا ان کی حکومت نہیں، تو کون آپ کو لے کر آیا؟ 22 فروری کو گرفتاری دینے کے لیے تیارہوں، معلوم نہیں انتخابات ہوتیہیں یا نہیں، لیکن ڈھول حکومت کے گلے میں لٹکا رہیگا۔ انہوں نے کہا کہ صدر کو چاہیے کہ وزیراعظم شہبازشریف کواعتماد کا ووٹ لینیکا کہیں، کل170ارب کامنی بجٹ60لوگوں نے پاس کیا، ایوان کی کارروائی کیلئے86ارکان کی ضرورت ہوتی ہے، کئی سرکاری اراکین بھی حکومت کیساتھ نہیں، خود حکومت کے اتحاد میں پھوٹ پڑ چکی ہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ گزشتہ روز لاہور کے عوام نے باہرنکل کرایوان کے ستونوں کوہلا دیا ہے، حکومت کی تاش کے پتے بکھرناشروع ہوگئی ہے، آفتاب سلطان کااستعفی اس کی پہلی کڑی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں50کروڑ سیکم کرپشن کی کھلی چھٹی ہے، قوم سپریم کورٹ کی طرف دیکھ رہی ہے نیب ترامیم پرتاریخی فیصلہ آسکتاہے۔