لاہور کراچی میں پاسپورٹ دفاتر اتوار کو بھی کھلے رکھنے کا اعلان

لاہور( نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے عوام کی سہولت کیلئے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے دونوں شہروں میں ایک ، ایک پاسپورٹ آفس 24 گھنٹے کھولنے کا فیصلہ کیا۔
مزید پڑھیں: فیصل آباد، ماں ،3 بیٹیاں اور بھتیجی پراسرار طور پر جاں بحق ، مقدمہ درج
محسن نقوی نے لاہور اور کراچی میں پاسپورٹ دفاتر24 گھنٹے کھلے رکھنے کا اعلان ایکس پر جاری بیان میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو آسانیاں فراہم کرنے اور سہولت فراہم کرنے کے لئے لاہور اور کراچی دونوں میں کم ازکم ایک پاسپورٹ آفس ہفتے کے سات دن اور چوبیس گھنٹے کھلا رہے گا۔

اس سے ہر کسی کو کسی بھی وقت پاسپورٹ خدمات تک رسائی آسان ہوجائے گی۔