آج بروز بدھ 17 اپریل 2024 موسم کیسا رہے گا؟الرٹ جاری

اسلام آباد( نیوز ڈیسک)17 اپریل کو شدید /موسلادھار بارش کے باعث بلوچستان کے مقامی اور برساتی ندی نالوں خصوصا(گوادر ،جیوانی،پسنی،اوماڑہ،کیچ،
مزید پڑھیں :لاہور ہائیکورٹ نے پی پی 133 سے رانا ارشد کی فتح کا نوٹیفکیشن معطل کردیا
آواران،خاران،پنجگور،واشک،نوشکی،لسبیلہ،خضدار اور قلات ) میں طغیانی جبکہ نشیبی علاقے زیر آب آنے کا بھی خدشہ۔

18 سے 20 اپریل کے دوران دیر، سوات، چترال، کوہستان اور مانسہرہ کے مقامی ندی نالوں/ اور دریائے کابل سے ملحقہ علاقوں میں طغیانی کا خطرہ۔

18 سے21 اپریل کے دوران تیز بارش کے باعث بالائی خیبر پختونخوا، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈسلائیڈنگ کا بھی خدشہ۔

آندھی/جھکڑ / ژالہ باری/گرج چمک اور تیز بار ش کے باعث کھڑی فصلوں، کمزور انفرا سٹرکچر ( بجلی کے کھمبے،گاڑیوں سولر پینل وغیرہ)کو نقصان کا اندیشہ۔

بدھ کے روز بلوچستان میں بیشتر مقا مات پر آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش اور بعض مقا مات پر موسلادھار بارش / ژالہ باری کابھی امکان۔اس دوران جنوبی پنجاب اور سندھ میں بعض مقامات پر بھی آ ندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔

جمعرات کے روز خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر، پنجاب،اسلام آباد، بلوچستان اور بالائی و جنوب مغربی سندھ میں بیشتر مقا مات پر آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقا مات پر موسلادھار بارش / ژالہ باری کابھی امکان۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا۔ بلوچستان اور بالائی سندھ میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): بلوچستان: جیوانی 44، گوادر 16، تربت 15، پنجگور 12، خضدار 09، قلات 04، نوکنڈی 03، دالبندین میں 02ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

گزشتہ روزریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت : مٹھی 41 چھور اورشہید بینظیر آبادمیں 39ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔