دارالحکومت کا تفریحی مقام دامن کوہ شہریوں کے داخلے کیلئے بند

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی دارالحکومت میں عید الفطر کے موقع پر سیاحوں کی بڑی تعداد دامن کوہ اور منال پہنچ گئی ، گنجائش سے زیادہ سیاح کی آمد کے باعث اسلام آباد انتظامیہ شہریوں کیلئے دامن کوہ عارضی طور پر بند کر دیا۔ اسلام آباد انتظامیہ نے وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کا رش کم ہوتے ہی سیاحوں کے داخلے کی اجازت دی جائے گی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:‌پنجاب حکومت نے طلباء کیلئے 20,000 بائیکس سکیم کا آغاز کردیا

رش والے مقامات افسران سمیت دیگر اہلکار ڈیوٹی پر موجود ہیں، جبکہ شہر میں آمدورفت اور ٹریفک کے دباؤ کے پیش نظر اضافی نفری تمام شاہراہوں پر موجود ہیں۔ تفریحی مقامات پر شہریوں کی سہولت کے لیے مختلف ہیلپ کاؤنٹرز بھی قائم کیے گئے ہیں۔