سپریم کورٹ میں102ارب محصولات کے کیسز فیصلوں کے منتظر ہیں ،خواجہ آصف

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عدلیہ کو اہم ایشوز سے فراغت ہوتو ایف بی آر محصولات توجہ کے مستحق ہیں،محصولات سے متعلق کیسز سالوں سے عدالتی فیصلوں کے منتظر ہیں،
مزید پڑھیں :عیدالفطرپر کتنی چھٹیاں ہوں گی؟تفصیلات سامنے آگئیں

سپریم کورٹ میں102ارب محصولات کے کیسز فیصلوں کے منتظر ہیں،ہائیکورٹ742ارب ،ٹریبونلز میں1700ارب ک محصولات کیسز ہیں،میں کوشش میں ہوں کے پتا چلے کہ یہ سلسلہ کب سے ہے،

مزید پڑھیں :بنا سیاسی وابستگی عوام کی خدمت کا عہد کرتی ہوں،آصفہ بھٹو زرداری

کئی سال پہلے پی اے سی میں مسئلہ اٹھایا ،ایف بی آر نےلفٹ نہ کرائی،یہ سب ایف بی آر ،ٹیکس ناہندہ اور عدلیہ کی ملی بھگت سے ہوتا ہے،یہ2544ارب ہمارے بہت سے دکھ دور کر سکتے ہیں،صحت،تعلیم اور دفاع کے اخراجات پورے ہوسکتے ہیں،قرض اور آئی ایم ایف سے نجات مل سکتی ہے،تھوڑی ایمانداری اور وطن سے محبت کی ضرورت ہو گی۔

مزید پڑھیں :ارکان پارلیمنٹ کےلیے بھی پینے کا پانی غیر محفوظ ہونے کا انکشاف