بنا سیاسی وابستگی عوام کی خدمت کا عہد کرتی ہوں،آصفہ بھٹو زرداری

اسلام آباد(نیوزڈیسک)محترمہ بینظیر بھٹو کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 207 سے بلامقابلہ منتخب ہونے پر اظہار تشکر کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ میں اپنے حلقہ انتخاب کے عوام کی بنا سیاسی وابستگی اپنی بہترین صلاحیت کو بروئے کار لاتے ہوئے خدمت کا عہد کرتی ہوں۔

مزیدپڑھیں:پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کا اجلاس،عمران خان کا اہم پیغام،شیر اٖفضل مروت اور عمیر نیازی کے بیانات پر تخفظات،علیمہ خان کا پارٹی سیاست سے کو ئی تعلق نہیں

آصفہ بھٹو زرداری نے کاغذات نامزدگی کے اندراج سے کامیابی کے نوٹیفکیشن کے اجراء تک اپنے حلقہ انتخاب کے عوام، پارٹی ورکرز جیالوں اور میڈیا نمائندگان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

یادرہے کہ آصفہ بھٹو زرداری بلا مقابلہ نواب شاہ سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئی ہیں۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 207 نواب شاہ میں آصفہ بھٹو زرداری سمیت کل 4 امیدوار تھے لیکن آصفہ بھٹو کے علاوہ حلقے کے دیگر 3 امیدوار دست بردار ہوگئے.

اس طرح آصفہ بھٹو زرداری بلا مقابلہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہو گئیں.

این اے 207 کے ریٹرننگ افسر نے آصفہ بھٹو زرداری کی بلا مقابلہ کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔