پی ٹی آئی کور کمیٹی نے وکلاء کی کارکردگی پر تحفظات کا اظہارکردیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کور کمیٹی کے اجلاس میں پارٹی وکلاء کی کارکردگی پر تحفظات کا اظہار کردیا گیا۔

نجی‌ٹی وی کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کور کمیٹی کے اجلاس میں پارٹی وکلاء کی کارکردگی پر تحفظات کا اظہار کردیا گیا۔

سردار لطیف کھوسہ کے بانی پی ٹی آئی کے کیسز میں پیش نہ ہونے پر تحفظات ظاہر کیے۔

ذرائع کے مطابق ارکان کور کمیٹی نے لطیف کھوسہ کے اہم کیس میں پیش نہ ہونے کا نکتہ اٹھایا۔ اس پر لطیف کھوسہ نے موقف پیش کیا کہ قانونی امور پر ہدایات لینے اڈیالہ گیا تھا۔

مزیدپڑھیں:چین نے تربیلا ڈیم منصوبے پر دوبارہ کام شروع کر دیا

ذرائع کے مطابق اس پر کور کمیٹی ارکان نے کہا کہ آپ کا موقف تسلی بخش اور آپ کے قد کے مطابق نہیں ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کور کمیٹی ممبران لطیف کھوسہ کے جواب سے مطمئن نہ ہوئے اور کہا کہ کیس میں پیش ہونے کی بجائے اڈیالہ جانا تھا تو درخواست لکھ کر جاتے۔