پنجاب کے سکولوں میں عید کی تعطیلات کے بارے تازہ ترین اپ ڈیٹ

لاہور( نیوز ڈیسک )پاکستان اس سال عید کی چھٹیاں زیادہ ہوسکتی ہیں محکمہ موسمیات کی پیشین گوئی کے مطابق عیدالفطر 10 اپریل بروز بدھ کو ہونے کا امکان ہے۔ پنجاب کے سکولوں میں عید کی تعطیلات 9 سے 14 اپریل تک متوقع ہیں۔عید کی تعطیلات ایک دن پہلے شروع ہوتی ہیں، جس میں تیاری کی جاتی ہے۔ بدھ کو ہونے والی
مزید پڑھیں:17 رمضان المبارک: غزوہ بدر، اسلام کی تاریخ کا اہم ترین دن

عید کی چھٹیاں، حکومت کی جانب سے چار روزہ تعطیل کا اعلان متوقع ہے، جس میں منگل سے جمعہ تک توسیع ہوسکتی ہے
پنجاب کے سکولوں میں عید کی تعطیلات

پنجاب حکومت نے ابھی تک عید کی تعطیلات کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا ہے تاہم توقع ہے کہ اگر عید 10 اپریل کو ہوئی تو سکولوں میں 9 سے 14 اپریل تک چھ چھٹیاں ہوں گی۔

اگر عیدالفطر 11 اپریل کو آتی ہے تو پنجاب کے سکول 9 سے 14 اپریل تک پانچ چھٹیاں کریں گے اور 15 اپریل کو دوبارہ کلاسز شروع ہوں گی۔

رویت ہلال کمیٹی شوال کا چاند نظر آنے کے بعد عیدالفطر سے متعلق حتمی فیصلہ کرے گی۔