بلوچستان ، شدید بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے 5 مزدورجاں بحق

دکی(نیوز ڈیسک) شمال مشرقی بلوچستان کے ضلع دکی میں موسلادھار بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس حکام کے مطابق موسلا
مزید پڑھیں:افغانستان پاکستان ٹرانزٹ ایگریمنٹ کو دو ماہ میں حتمی شکل دینے کا فیصلہ

دھار بارش کے باعث مقامی کوئلہ کان کے باہر مزدوروں کی رہائش کے لیے بنائے گئے مکان کی چھت گر گئی اور 5 مزدور ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئے۔پولیس نے

بتایا کہ مرنے والوں میں عنایت اللہ، ابراہیم، ولی محمد، ظفر اللہ اور صدر الدین نامی مزدور شامل ہیں۔پولیس حکام کے مطابق جاں بحق افراد کی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا،

جہاں سے ضروری کارروائی کے بعد آبائی علاقوں کو روانہ کردیا گیا۔جاں بحق کان کنوں میں تین کا تعلق موسیٰ خیل، ایک ژوب اور ایک مزدور مسلم باغ کا رہائشی تھا۔

دوسری جانب بارش کے بعد پنجاب کو ملانے والی شاہراہ ہرنائی میں کئی مقامات پر سیلابی ریلوں میں بہہ گئی۔کوزک ٹاپ میں بھی کئی مقامات پر ہائی وے سیلاب سے متاثر ہوئی ہے، جبکہ دھنسر میں لینڈ سلائیڈنگ سے قومی شاہراہ بند ہوگئی ہے۔