پاکستان بار کونسل کا ججز الزامات کی تحقیقات کیلئے کمیٹی بنانے کا مطالبہ

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان بار کونسل نے ججز کے الزامات کی تحقیقات کیلئے کمیٹی بنانے کا مطالبہ کردیا۔

اسلام آباد سے پاکستان بار کونسل کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے 3 سینئر ججز پر مشتمل کمیٹی بنائی جائے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے الزامات کی تحقیقات لازمی ہیں۔

پاکستان بار کونسل نے کہا کہ معزز ججز کے خدشات پر فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ عدلیہ کی آزادی پر سمجھوتا نہیں کیا جا سکتا۔

مزیدپڑھیں:وزیر اعظم شہباز شریف کل چیف جسٹس پاکستان سے ملاقات کریں گے

پاکستان بار کونسل کے اعلامیہ کے مطابق خدشات دور کرنے کی مجاز اتھارٹی جوڈیشل کونسل نہیں، چیف جسٹس پاکستان ہیں۔ جوڈیشل کونسل اعلیٰ عدلیہ کے ججوں کے خلاف شکایات کا فورم ہے۔