آئی ایم ایف سے رواں ہفتے مذاکرات شروع ہو جائیں گے، وزیرخزانہ

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )آئی ایم ایف سے بات چیت ناگزیر، رواں ہفتے مذاکرات شروع ہو جائیں گے، وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کابیان،کہارواں مالی سال مشکل ہوگا، اب محض مذاکرات نہیں بلکہ عملی اقدامات کا وقت ہے،
مزید پڑھیں :نئے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا بھی تنخواہ چھوڑنے کا اعلان
محمد اورنگزیب15سے20 اپریل تک امریکہ کا دورہ کرینگے ، واشنگٹن میں آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے سالانہ وزارتی اجلاس میں شرکت کریں گے،محمد اورنگزیب کے ہمراہ گورنر سٹیٹ بینک، چیئرمین ایف بی آر اور معاشی ٹیم بھی ہو گی،وزیر خزانہ کی دیگرممالک کے وزرائے خزانہ سے ملاقاتیں بھی متوقع،غربت کا خاتمہ، معاشی ترقی اورعالمی مالیاتی معاملات زیر بحث آئیں گے
ادھر امریکی جریدے
مزید پڑھیں :معروف ماڈل ایان علی کی آصف علی زرداری کو صدر مملکت بننے پر مبارکباد پیش
بلوم برگ نے محمد اورنگزیب کی بطور وزیر خزانہ تقرری کو مثبت اقدام قرار دے دیا،کہا سرمایہ کاروں کی دلچسپی پاکستان کے نئے وزیر خزانہ کی تعیناتی میں تھی،نئے وزیر خزانہ اصلاحات لانے کیلئے وہ سب کچھ کریں گے جو ضروری ہوگا ،آئی ایم ایف کے نئے پروگرام سے
مزید پڑھیں :ستاروں کی روشنی میں آج بروز منگل12مارچ 2024 آپ کا دن کیسا رہے گا ؟؟
پہلے محمد اورنگزیب کی تعیناتی مثبت اقدام ہے، ٹیکنوکریٹ کی بطور وزیر خزانہ تعیناتی درپیش چیلنجزکو حل کرنے میں مدد گار ہوگی،بلوم برگ کے مطابق آئی ایم ایف سے مذاکرات میں وزیر خزانہ کا کردار کلیدی ہوگا،محمد اورنگزیب
مزید پڑھیں :تحریک انصاف کا پنجاب میں شیڈو کیبنٹ بنانے کا اعلان

کا ماضی بتاتا ہے وہ ٹیکس کی بنیاد وسیع کرنے کے اقدامات کریں گے،نئے وزیر خزانہ ریئل اسٹیٹ اور ریٹیلرز پر ٹیکس عائد کرنے کے حامی رہے ہیں،محمد اورنگزیب نجکاری کے عمل میں ایس آئی ایف سی کی معاونت کریں گے
مزید پڑھیں :وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ٹرانسپورٹ کے 2 بڑے منصوبوں کی منظوری دیدی