وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ٹرانسپورٹ کے 2 بڑے منصوبوں کی منظوری دیدی

لاہور(نیوزڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ٹرانسپورٹ کے 2 بڑے منصوبوں پر عملدرآمد کی منظوری دیدی۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ سیاست اور جمہوریت کی آڑ میں صوبے کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کرنے والوں سے کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ اگر عوامی املاک کو نقصان پہنچانے یا لوگوں کو نقصان پہنچانے کا خطرہ ہوا تو قانون حرکت میں آئے گا۔دریں اثناء اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے مریم نواز نے پنجاب میں ٹرانسپورٹ کے دو بڑے منصوبوں پر عملدرآمد کی منظوری دیدی، جن میں 20 ہزار الیکٹرک بائیکس اور 657 ماحول دوست اربن بسیں شامل ہیں۔مریم نواز نے ٹرانسپورٹ کے منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا جن کا مقصد شہریوں کی سہولت میں اضافہ کرنا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:شمالی غزہ پر اسرائیلی جارحٰیت جاری، فٹبالر محمد برکت، کمانڈر مروان عیسیٰ سمیت67 فلسطینی شہید، 106 زخمی

انہوں نے طالبات کیلئے ایڈوانس رقم مختص کرنے کی ہدایت کے ساتھ پنجاب کی ہر تحصیل میں طالبات کے لیے اسکول بس کے منصوبے کی
تیاری کی بھی ہدایت جاری کردیں۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ لوگوں کی مشکلات کو کم کرے، خاص طور پر معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے حکومت پرعزم ہے۔

بریفنگ کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ منصوبے کے پہلے مرحلے میں لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد اور بہاولپور جیسے شہروں میں ڈیزل ہائبرڈ ری جنریٹڈ بسیں متعارف کرائی جائیں گی۔ بائیک پروجیکٹ 9 مئی کو شروع ہونے والا ہے، جس کی ڈیلیوری اسی ماہ شروع ہوگی۔

مزید برآں، مریم نواز نے بڑے شہروں میں بہتر سفری سہولیات کیلئے 657 بسیں فراہم کرنے کے منصوبے کی منظوری دی اور وزیر ٹرانسپورٹ کو منصوبے پر عملدرآمد کی نگرانی کرنے کی ہدایت کی۔