راولپنڈی(نیوزڈیسک)راولپنڈی کے تھانہ ریس کورس کی حدود میں فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔فائرنگ کے بعد نامعلوم ملزمان موقع سے بھاگ نکلے۔پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرکے معاملے کی تحقیقات شروع کردیں۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ ریس کورس کی حدود میں فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔
فائرنگ کے بعد نامعلوم ملزمان موقع سے بھاگ نکلے۔
افسوسناک واقعے کے بعد پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور لاشیں اسپتال منتقل کیں۔
مزیدپڑھیں:این اے 97 تاندلیانوالہ میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا نوٹیفکیشن جاری
پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرکے معاملے کی تحقیقات شروع کردیں۔
یادرہے کہ راولپنڈی میں جرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں سے شہری پریشان ہیں ، جرائم بڑھنے کی بڑی وجہ پولیس کےپا س وسائل اور جدید سہولیات کا کم ہونا ہے۔
چند سال قبل راولپنڈی سیف سٹی پروجیکٹ کا آغاز کیا گیا تھا تاکہ شہر میں جدید سکیورٹی کیمرے لگا کر جانچ کے معیار کو بہتر بنایا جا سکے لیکن بعد ازاں نہ وہ پروجیکٹ مکمل ہو سکا اور نہ جدت لائی جا سکی بلکہ سیف سٹی کے لیے بنائی جانے والی زیر تعمیر عمارت بھی کھنڈر بن چکی ہے۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق موٹر سائیکل چوریوں میںزیادہ تر پیشہ ور بھکاریوں کے بچے ملوث ہوتے ہیں اور چونکہ موٹر سائیکل چوری آسان ہدف ہے اس لیے وہ موٹر سائیکل کے پرزے کباڑیوں کو سستے داموں بیچ کر رقم حاصل کرتے ہیں۔















