لوگوں سے نہیں اوپر والے سے ڈرتاہوں،چیف جسٹس

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    )سپریم کورٹ نے مبارک احمد نظرثانی کیس میں دینی اداروں سے معاونت طلب کرلی،چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے لوگوں سے نہیں اوپر والے سے ڈرتاہوں،میں یہ کہوں کہ آج تک کسی فیصلے میں مجھ سے غلطی نہیں ہوئی تویہ غلط ہوگا،اگر غلطی ہوبھی گئی ہے تو اصلاح ہوسکتی ہے،امام مالک نے کہاتھا اختلاف

مزید پڑھیں :الزام لگایاہے تو ثبوت بھی پیش کریں،چیف جسٹس آف پاکستان

ایسے کرو سامنے والے کے سر پر چڑیاں بیٹھی ہوں تو نہ اڑیں، ہم مختلف مکاتب فکر کے علما اور فریقین کو تحریری فیصلہ بھیج رہے ہیں،جوبھی فیصلے کی حدتک رہنمائی کرناچاہتاہے کرسکتاہے،جسٹس مسرت ہلالی نے ریمارکس دیئے ہمارے ایمان پر سوال نہ اٹھائیں یہ ہمارا اور خدا کا معاملہ ہے،سپریم کورٹ نے اسلامی نظریاتی کونسل ،دارالعلوم کراچی،جامعہ نعیمیہ کراچی سمیت بڑے دینی مدارس کو نوٹس جاری کردیا،جمعیت اہلحدیث،جامعہ ال منتظر لاہور اور قرآن اکیڈمی کو بھی نوٹس جاری،کیس کی سماعت تین ہفتوں کیلئے ملتوی کر دی گئی۔